ملک میں کورونا پھرسراٹھانے لگا،شرح 3.02 فیصد ہوگئی

Corona-virus 60

اسلام آ باد : ملک میں کورونا وائرس ایک بارپھرسراٹھانے لگا،شرح 3.02 فیصد ہوگئی۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا،جبکہ 168 کیسزرپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 5 ہزار 557 ٹیسٹ کئے گئے۔ مثبت کیسزکی شرح 3 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔ این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں