غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں، صحت مند زندگی پائیں

Healthy-food 67

لاہور :غذائیت سے بھرپور خوراک کھائیں، صحت مند زندگی پائیں۔۔۔یونیورسٹی آف پنجاب اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے باہمی اشتراک سے نیشنل نیوٹریشن منتھ پر سیمنار اور کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سیمنار میں یواس نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ ڈاکٹر ثناء اللہ،جی ایم اینگرو ڈاکٹر محمد ناصر، ڈائریکٹر آئی ایس سی ایس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر اور سی ای او سویٹ ٹریٹ شرابیل خان اور نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آئی ماہر غذائیات کی ٹیمز نے طلباء کو متوازن خوراک کی آگاہی اور مکمل ڈائیٹ پلان فراہم کیا ۔کیمپ میں باڈی فیٹ،بی ایم ڈی،ویٹ،ہائٹ جیسے ٹیسٹ فری کیے گئے۔نیوٹریشنسٹ سرمد آصف کا کہنا تھا کہ نیشنل نیوٹریشن منتھ میں ہمیں چاہیے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں۔ سٹوڈنٹس کو روزمرہ کی ذہنی و جسمانی مشقتوں کو برقرار رکھنے کے لیے غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ ضروری ہے۔سیمنار میں یواس نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ ہیڈ ڈاکٹر ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے خود کو سادہ اورغذائیت سے بھرپور خوراک کھانے کا عادی بنائیں۔ اور ماہ رمضان میں پانی کی کمی سے خود کو بچائیں۔جی ایم اینگرو ڈاکٹر محمد ناصر نے روزمرہ کی بنیاد میں دودھ اور اس سے بنی اشیاء کا استعمال کا یقینی بنانے پر زور دیا۔ سی ای او سویٹ ٹریٹ شرابیل خان نے بتایا کہ فاسٹ فوڈز اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال ہمیں مختلف بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے۔۔ڈائریکٹر آئی ایس سی ایس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ماہر غذائیات سٹوڈنٹس کو صحت مند غذا کے حوالے سے آگاہی دی جو کہ قابل تحسین ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں