رانا ثنا اللہ کا سپریم کورٹ پر حملہ، تحریک انصاف کا ردعمل

Fawad-and-rana 105

رانا ثناءاللہ کے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف کے فواد چوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کو پیغام دیا کہ آئین کے مطابق 90 دن کے اندر الیکشن کروانے کا آپ نے جو حکم دیا ہے اس پر عمل درآمد نہیں ہونے دیں گے، مسلّح جتھوں کے بارے میں رانا ثنا اللہ نے قومی اسمبلی میں جو تقریر کی ایسی ہی تقریر رانا ثنا اللہ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دن 17 جون 2014 کے دن پنجاب اسمبلی میں بھی کی، رانا ثنا اللہ تھانے کے محرر کی طرح مختلف وقوعوں کو ایک جیسے یاد کیے ہوئے الفاظ اور انداز میں بیان کرتے ہیں، امپورٹڈ حکمرانوں نے ایک بار پھر سپریم کورٹ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے، یہ گروہ پہلے بھی سپریم کورٹ پر حملہ کر چکا ہے، کون فتنہ ہے اور کون دہشت گرد یہ فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے، سیاست اور جمہوریت کا نام لینے والی کسی جماعت کو عوام کا سامنا کرنے سے گھبرانا نہیں چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں