ٹرمپ پر فرد جرم کی خوشی سے رقص کروں گی، سٹورمی ڈینئلز

Stormy-Daniels 73

نیو یارک:فحش فلموں کی اداکارہ سٹورمی دینئلز نے سابق امریکی صدر ٹرمپ پر فرد جرم عائد کئے جانے پر رقص کرنے کا اعلان کیا ہے، پورن سٹار سٹورمی ڈینیئلز نے سابق صدر کے خلاف ممکنہ طور پر سنائی جانے والی سزا پر طنزیہ بات کی، ایک ٹویٹر فالور کی ٹویٹ کے جواب میں انہوں نے طنزیہ ٹویٹس میں کہا کہ اگر ٹرمپ کو سزا سنائی گئی اور انہیں جیل میں ڈالا گیا تو وہ سڑک پر خوشی میں رقص کریں گی،ری پبلکن صدر کیحامیوں کی طرف سے امریکی ماڈل کے خلاف تنقید کی جا رہی ہے، ڈینیئلز کے تبصرے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے جب مین ہٹن میں ٹرمپ کے خلاف قانونی اور عدالتی فیصلوں کا انتظار کیا جا رہا ہے، سابق امریکی صدر کو مین ہٹن ایلون پراگ میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے اپنی 2016کی صدارتی مہم کے دوران ڈینیئلز کو “خفیہ طریقے سے” رقم ادا کرنے کے الزامات کے بارے میں تحقیقات کا سامنا ہے، انہوں نے یہ رقم ڈینیئلز کے ساتھ مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کو صیغہ راز میں رکھنے کے لیے دی تھی،سابقہ پورن سٹار نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں ان کے وکیل کے ذریعے رقم موصول ہوئی تھی تاہم ٹرمپ نے بار بار اس کی تردید کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں