سویڈن اور فن لینڈ کے نیٹو کے ساتھ عسکری انضمام کا عمل جاری ہے، سیکرٹری جنرل نیٹو

sec-general-NATO 46

برسلز:نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینزا سٹولٹن برگ نے کہا کہ اگرچہ نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن اور فن لینڈ کی درخواستوں کو ابھی تک تمام اراکین نے منظور نہیں کیا ہے، لیکن عسکری انضمام کا عمل جاری ہے،اسٹولٹن برگ نے نیٹو ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک نے ترکیہ کے جائز سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی ہے اور 28جون کو میڈرڈ سمٹ میں دستخط کردہ سہہ رکنی میمورنڈم کے تقاضوں کو پورا کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی منظوری کے لیے تیار ہے، جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ، ہم ترکیہ میں 14مئی کو ہونے والے عام انتخابات سے پیشتر ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں اس فیصلے کی منظوری کی توقع رکھتے ہیں،اسٹولٹن برگ نے بتایا کہ ہنگیرین قومی اسمبلی نے بھی 27مارچ کو فن لینڈ کی رکنیت پر رائے دہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اسٹولٹن برگ نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ نہیں ہے کہ فن لینڈ اور سویڈن ایک ہی وقت میں شامل ہوں یا نہیں، بلکہ یہ اہم ہے کہ وہ نیٹو کے مستقل رکن بنیںانہوں نے کہا کہ سویڈن کی رکنیت کا عمل پایہ تکمیل کو پہنچنے تک اپنی کوششوں کو جاری رکھوں گا ،سویڈن کی رکنیت پر اپنے یقین کا اظہار کرنے والے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ سویڈن اور فن لینڈ خصوصی دعوت پر نیٹو اجلاس میں شریک ہوئے ہیں، انہوں نے نیٹو کی سول اور عسکری انفرا سٹرکچر کے ساتھ کہیں زیادہ انضمام کیا ہے۔ یہ عمل مزید کچھ مدت تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں