پاکستان میں ایشیا کپ، بھارتی ٹیم کو بھیجنے پر وزیر کھیل کا موقف تبدیل

anurag-thakur 70

اسلام آباد:ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر وزیر کھیل کا موقف تبدیل ہوگیا، انہوں نے گیند کرکٹ بورڈ کے کورٹ میں ڈال دی،بھارتی کرکٹ بورڈ ہمیشہ ہی پاکستان سے کرکٹ نہ کھیلنے کا باعث اپنی حکومت کو قرار دے کر جان چھڑاتا رہا ہے ، اس بار بھی ایشیا کپ کیلئے ٹیم پڑوسی ملک بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے،گزشتہ برس اکتوبر میں وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کھلاڑیوں کے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کرے گی مگر اب انہوں نے گیند بی سی سی آئی کے کورٹ میں ڈال دی ہے،ناگپور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران جب وہ مختلف حکومتی پالیسیز پر بات کررہے تھے تو ان سے بھارتی ٹیم کے ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے سے متعلق سوال کیا گیا، اس پر انوراگ ٹھاکرنے کہا کہ پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے اپنا فیصلہ کر لینے دیں، اس کے بعد ہی وزارت کھیل اور داخلہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں