روسی صدر کا یوکرین جنگ کے کمانڈ سنٹر،دونباس اور یوکرین کے ماریوپول شہر کا دورہ

russian-president-putin-visit-ukraine-war 34

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے یوکرین جنگ کے کمانڈ سنٹر،دونباس اور یوکرین کے ماریوپول شہر کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں خود گاڑی ڈرائیونگ کر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جنوبی روس میں قائم یوکرین جنگ کے کمانڈ سنٹر کا دورہ کیا۔ اس دورے میں ان کے ساتھ روسی فوج کے چیف آف دی اسٹاف والری گراسیموف کے علاوہ دوسرے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ دونباس کا علاقہ دونتسک اور لوھانسک کی سرحد پر واقع ہے جسے روس نے یوکرین سے واپس لینے کے بعد اپنے ملک کا حصہ قرار دیا ہے اور ان علاقوں میں روسی اور یوکرین افواج کے درمیان شدید لڑائی ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی صدر ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے ماریوپول بھی گئے اور اس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں اپنی گاڑی کے ذریعے خود ڈرائیونگ کر کے دورہ کیا اور مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کیں۔ اس شہر کو روسی افواج نے یوکرینی افواج کے ساتھ شدید جنگ کے بعد اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔ یاد رہے کہ ولادیمیر پوتین کا 24 فروری کو جنگ کے آغاز کے بعد سے دونباس کے علاقے کا پہلا دورہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں