اسلام آباد (مزمل حسین) آسٹریلوی ہائی کمیشن مسٹرہاکنز نے کہا ہے کہ سپورٹس جیسے ایونٹس کے انعقاد سے ہم مساوات ،مواقع اور امید کو فروغ دے رہے ہیں ،ہمارے ملک میں کرکٹ کا جنون ہے ،یہ صرف گیم نہیں بلکہ سماجی تبدیلی کے لئے لوگوں سے لوگوں کو جوڑنے کا ایک طاقت ور ذریعہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساتویں گرلز کرکٹ کپ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ، آسٹریلیائی ہائی کمیشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اسلام آباد میں ساتھویں گرلز کرکٹ کپ کی میزبانی کی،پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لڑکیوں اور اسکولوں کو ان کی شرکت پر مبارکباد دی اور سالانہ گرلز کرکٹ کپ کے لیے پی سی بی اور سرینا ہوٹلز کی مسلسل حمایت کا خیرمقدم کیا۔آسٹریلین ہائی کمیشن کھیل کے ذریعے صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے2021 سے پاکستان میں لڑکیوں کی کرکٹ کو سپانسر کر رہا ہے۔لڑکیوں نے سابق کرکٹر وسیم احمد کی قیادت میں پی سی بی کے فرسٹ کلاس کرکٹ کوچز کی جانب سے منعقدہ مقابلے اور آٹھ روزہ کوچنگ کلینک میں شرکت کی۔گرلز کپ میں چار سکولوں کی ٹیمیں شامل تھیں جن میں مشال ماڈل سکول بری امام، ایس او ایس چلڈرن ویلج ، اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز ایف سکس ون اور اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز آئی نائن ون نے حصہ لیا،اس موقع پر مسٹر ہاکنز نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد میں ایک سالانہ ٹورنامنٹ سے آغاز کیا لیکن اس کے بعد اسے لاہور اور کراچی تک پھیلا دیا گیا،ہمارے ممالک میں کرکٹ کا جنون ہے۔ یہ صرف ایک گیم نہیں ہے، یہ سماجی تبدیلی کے لیے لوگوں سے لوگوں کو جوڑنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ گرلز کرکٹ کپ جیسے ایونٹس کو سپورٹ کرکے، ہم مساوات، مواقع اور امید کو فروغ دے رہے ہیں۔ جب بھی یہ لڑکیاں کوئی باؤنڈری مارتی ہیں یا کیچ لیتی ہیں، وہ مزید بااختیاری کی طرف قدم اٹھاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن پاکستان سپر لیگ کے دوران اس ٹورنامنٹ کی حمایت کرنے پر خوش ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں چار آسٹریلوی کھلاڑی، بشمول آسٹریلوی خاتون کرکٹنگ اسٹار ٹیس فلنٹوف، حصہ لے رہی ہیں۔یہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں میں کرکٹ کے شائقین کے لیے ایک پرجوش وقت ہے۔ کرکٹ کی مشترکہ محبت ان بہت سے بندھنوں میں سے ایک ہے جو ہمارے ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں۔
سپورٹس جیسے ایونٹس مساوات ،مواقع اور امید کو فروغ دے رہے ہیں، آسٹریلوی ہائی کمیشن
