تیونسیا : تیونس کے وزیر داخلہ توفیق چارفیدین نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق توفیق چارفیدین نے صوبہ نابیل میں واقع نیشنل گارڈ سکول کی ایک تقریب کے موقع پر استعفیٰ کا اعلان کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال اپنی بیوی کی موت کے بعد اپنے بچوں کے لیے زیادہ وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے تیونس کے صدر قیس سعید کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے چارفیدین کے مطابق ان کی صورتحال کو سمجھا۔واضح رہے کہ تیونس کے وزیر اعظم نجلا بوڈن کی کابینہ سے یہ پہلا استعفیٰ ہے۔
تیونس کے وزیر داخلہ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیدیا
