بھارت،رمضان کی آمد ،بی جے پی حکومت نے مساجد سے لائوڈ سپیکر اتارنا شروع کردیئے

BJP-Operation-against-load-speaker 49

لکھنئو : بھارت میں بی جے پی کی ہندو توا حکومت نے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ساتھ مساجد میں لگے سپیکروں کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش میں بی جے پی حکومت نے مساجد سے لائوڈ سپیکر اتارنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔اتر پردیش اقلیتی کمیشن نے ایک بیان کہا ہے کہ مساجد سے وہ لائوڈ اسپیکرسبھی نکالے جا رہے ہیں جو قانون کے مطابق نصب کئے گئے ہیں۔اقلیتی کمیشن کے صدرنشین اشفاق سیفی نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں مساجد کو لائوڈ سپیکروں سے محروم کرنے کے حوالے سے بے شمار شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سیفی نے کہا کہ انہوں نے یوپی کے چیف سکریٹری کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے جس میں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ دہ لائوڈ اسپیکر نہ نکالے جائیں جو قانون کے مطابق نصب کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں