آنسو گیس شیل عدالت کی کھڑکی کیسے لگا؟

Tear-gass-in-court 61

اسلام آباد :اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنان پر کی گئی شیلنگ کا ایک گولہ عدالت کی کھڑکی کو آ لگا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق آنسو گیس کے اثرات کو کم کرنے کیلئے کمرہ عدالت کی کھڑکی کو بند کر دیا گیا۔ ایڈشنل سیشن جج ظفر اقبال اپنے چیمبر سے کمرہ عدالت میں آئے اور عدالتی عملے کو ہدایت کی کہ عمران خان کو گاڑی سمیت عدالتی احاطے کے اندر لے آئیں۔ انہوں نے ریمارکس دیئے کہ جو ایس او پیز طے ہوئے ہیں ان کے مطابق عمران خان کو آنے دیا جائے، پولیس رکاوٹ نہ بنے۔واضح رہے کہ عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر 4 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کارکنان اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔ پولیس آنسو گیس کے گولے برسا ئے جبکہ کپتان کے کھلاڑی اپنے بچائو کیلئے پتھراو کرتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں