لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی نے کہا ہے کہ پولیس بغیر سرچ وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئی اور میرے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا‘اللہ دیکھ رہاہے اور سن بھی رہا ہے‘بہت افسوس ہورہا ہے ہمارے لوگوں نے ہمارے ساتھ یہ کیا‘ ہم نے پولیس دیکھی تو پیدل چل کر عمران خان کے گھر تک آئے‘ خان صاحب کی آپ لوگوں نے قدر نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمی نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتکو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ دیکھ رہاہے اور سن بھی رہا ہے، خان صاحب کی آپ لوگوں نے قدر نہیں کی۔ہمشیرہ عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہورہا ہے ہمارے لوگوں نے ہمارے ساتھ یہ کیا، ہم نے پولیس دیکھی تو پیدل چل کر عمران خان کے گھر تک آئے۔ ڈاکٹر عظمی نے دعویٰ کیا کہ پولیس بغیر سرچ وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئی ،سرچ وارنٹ کا پوچھتی رہی انھوں نے پروا ہی نہیں کی۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس جب آئی تو گھر میں بچے بھی موجود تھے اور میرے شوہر کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس بغیر سرچ وارنٹ کے زمان پارک میں داخل ہوئی‘ ڈاکٹر عظمیٰ
