لاہور :سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک پر پولیس آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی، جس میں کہا عمران خان کے گھر کے دروازے غیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں زمان پارک آپریشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست فواد چوہدری نے ایڈووکیٹ اظہرصدیق کی وساطت سے دائر کی، جس میں آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی آپریشن اورچیف سیکرٹری کوفریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے عدالت کیاحکامات کی حکم عدولی کی جا رہی ہے، عمران خان کے گھر کے دروازے غیر قانونی طور پر توڑ دئیے گئے۔دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت کویقین دہانی کرائی گئی کہ باہمی مشاورت سے لائحہ عمل اپنایا جائے گا، جس طریقے سے آپریشن کیا گیا یہ آرٹیکل 23 ،24 ، 09 اور 14کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ذمہ داران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔
زمان پارک آپریشن کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
