چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر کی ملاقات

PM-AJK-and-ex-pm-imran-khan 76

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں مجموعی ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سردار تنویر الیاس کی عمران خان کو کشمیر میں عوامی بہبود کے منصوبوں پربریفنگ دی، عمران خان نے ازاد کشمیر حکومت کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت اولین ترجیح ہے، آزاد کشمیر حکومت عوام کی فلاح و بہبود کےلئے مزید کام کرے، اس موقع پر عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر سردار تنویر الیاس کو مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں