عمران خان کی اسد عمر سے ٹیلیفونک گفتگو وائرل، کیا باتیں ہوئیں؟

asad-uamr-imran-khan-telephone 174

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے دروازے سے اسد عمر کو فون کیا اور تحریک انصاف نے یہ گفتگو جاری کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں کہا کہ 15 منٹ سے باہر کھڑا ہوں، ٹول پلازہ سے یہاں پہنچنے میں 5 گھنٹے لگ گئے۔انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ ناکے لگے ہیں، آنسو گیس کے شیل چلائے گئے، کنٹینرز کھڑے کردیے گئے، یہ چاہتے ہی نہیں کہ میں عدالت پہنچوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں