عمران خان کے دستخط والی فائل غائب، وارنٹ گرفتاری منسوخ

Imran-khan-peshi 633

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے گئے، عدالت نے 30مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، سماعت میں وقفے کے بعد شبلی فراز کے ساتھ جانے والے ایس پی کمرہ عدالت پہنچ گئے، جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ آرڈر شیٹ واپس نہیں آئی؟ ایس پی کی جانب سے عدالت کو بتایا کہ آرڈر شیٹ شبلی فراز صاحب کے پاس تھی، بیرسٹر گوہر روسٹرم پر آئے اور عدالت کو بتایا کہ میں ایس پی صاحب اور شبلی فراز کے ساتھ حاضری کیلئے گیا، میں نے عمران خان سے دستخط کروائے، واپسی پر ہم پر شیلنگ ہوئی، ایس پی صاحب نے مجھ سے فائل لے لی، اب ایس پی صاحب عدالت کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں، ایس پی نے عدالت کو بتایا کہ ہم آرہے تھے ،فائل کہاں گری معلوم نہیں ، جج ظفر اقبال نے کہا کہ جس نے بھی فائل گم کی اس کے خلاف کاروائی ہو گی،ایس پی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آرڈر شیٹ پر دستخط نہیں ہوئے،جج ظفر اقبال نے کہا کہ جوڈیشل آرڈر جاری کروں گا،ایس پی نے عدالت کو بتایا کہ مجھے 10 منٹ دیں فائل ڈھونڈ کے لاتا ہوں ،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس تمام واقعے کی متعدد وڈیوز بھی موجود ہیں، عمران خان کے دستخط کی وڈیو سب نے بنائی کہ وہ دستخط کر رہے ہیں، ایس پی اسلام آباد کی جانب سے کہا گیا کہ شیلنگ کے دوران فائل کہیں کھو گئی،جج کا ایس پی کو عمران کے دستخط والی فائل ڈھونڈنے کا حکم دیا گیا تاہم فائل نہ مل سکی، بعد ازاں عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے، عدالت نے سماعت 30مارچ تک منسوخ کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں