اسلام آباد: پاکستان چیئرمین انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت پیشی کے جاتے ہوئے راستے میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا، عمران خان کا کہنا تھا کہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں، اسلام آباد عدالت میں پیش ہونے جارہا ہوں بدقسمتی سے حادثے کی وجہ سے تھوڑا لیٹ ہوا، ان کے پلان سب سے سامنے عیاں ہو گیا ہے، یہ مجھے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اس سے ان کی بدنیتی ثابت ہو جاتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ میرے زمان پارک سے نکلتے ہی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، انہوں نے زمان پارک پر دھاوا بولا، لندن پلان میں سب شامل ہے کہ مجھے گرفتار کر کے الیکشن سے باہر کیا جائے ۔ نواز شریف کی ڈیمانڈ ہے کہ عمران خان کو جیل میں ڈالو، مجھے پتہ ہے انہوں نے مجھے گرفتار کرنا ہے لیکن میں قانون و انصاف پر یقین رکھتا ہوں اس لئے عدالت کے سامنے پیش ہونے جارہا ہوں، قوم پر حکمرانی کرنے والے اور کروانے والے یہ سب بے نقاب ہو گئے
حکومت مجھے گرفتار کرنے لگی ہے، عمران خان کا ویڈیو پیغام
