چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد پیشی کےلئے روانہ

security-guard-prayer 230

اسلام آباد:‏چیئرمین عمران خان کی اسلام آباد روانگی سے قبل سکیورٹی اسٹاف اور دیگر لیڈرشپ کی جانب سے سفر کی دعاکر رہے ہیں، عمران خان لاہور زمان پارک سے اسلام آباد پیشی کےلئے روانہ ہو گئے، عمران خان قافلے کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے، اسلام آباد ٹول پلازہ پر تحریک انصاف کے کارکن جمع ہو گئے ہیں، اسلام آباد روانگی سے قبل عمران خان نے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سفر کی دعا پڑھی، ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے معاملے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی ممکنہ طور پر آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی ہو گی، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے آج طلب کر رکھا ہے ،عمران خان کی درخواست پر عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل کی گئی، کیس کی سماعت اب نیب کورٹ نمبر ون میں ہوگی،عدالت نے 31 جنوری کو عمران خان پر فردِجرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کی تھی،مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے 28 فروری کو عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ،عدالت نے سات مارچ کیلئے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کراتے ہوئے عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سات مارچ کو عمران خان کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ،عمران خان کے 13 مارچ کو پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ دوبارہ بحال کر دیے گئے عدالت نے عمران خان کے 18 مارچ کیلئے وارنٹ جاتے کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے17 مارچ کو وارنٹ معطل کرتے ہوئے آج پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی بہتر بنانے پر عدالت منتقلی کا فیصلہ کیا گیا جوڈیشل کمپلیکس کی دونوں اطراف کی سٹرکوں کو بھی بند کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں