راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے چمن میں انٹیلی جینس کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولی بارود برآمد کرلیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا گیا۔سکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر آپریشن کیا، دہشت گرد پہلے ہی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑا لیا گیا،آپریشن سے کوئٹہ میں دہشتگردی کی بڑی سرگرمی کو روکنے میں مدد ملے گی، پاک فوج بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام
