بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر چین کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،دونوں پائلٹ ہلاک

indian-army-helicopter-incident 80

نئی دہلی:بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر چین کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میںسواردونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ارونا چل میں چین کی سرحد کے نزدیک بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی فوج کی 5 سرچ ٹیموں کو فوری طور پر روانہ کیا گیا، منڈالا کے قریب گاؤں بنگلاجاپ سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک عدالتی انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر نے ارونا چل کے آرمی بیس سے پرواز بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سلسلے میں گر کر تباہ ہونے اور اس میں سواردونوں پائلٹ کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ اسپیشل انوسٹی گیشن سیل کے ایس پی روہیت راجبیر سنگھ کے مطابق گاؤں والوں نے ساڑھے 12 بجے ہیلی کاپٹر کو دیرنگ کے علاقے میں زمین پر دیکھا جس میں آگ لگی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں کوئی فون سگنلز نہیں ہیں اور شدید دھند ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ صرف 5 میٹر ہے۔ایک لیفٹیننٹ کرنل اور میجر رینک کے پائلٹ ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے جو ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی فوج کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ رواں برس 28 جنوری کو بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئے تھے۔اس سے قبل دسمبر 2021 میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں کْنور کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں