لاہور: چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگوں کو انسان نہیں سمجھتے ان میں ایمانداری نہیں، خوف کی وجہ سے انسان راہ حق پر کھڑا نہیں ہوتا، ہم تین چیزوں کےلئے سب کچھ کرتے ہیں ہم پیسہ بنانا چاہتے ہیں، زندگی بہتر کرنا چاہتے ہیں، رزق میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں، دوسرا عزت ملتی ہے، ڈی سی سلام کرتا ہے پولیس والے آگے پیچھے وہ بہت بڑی ہماری عزت میں اضافہ ہوتا ہے تیسری وجہ یہ ہے کہ پروٹیکشن مل جاتی ہے ، اگر لڑائی ہے علاقے میں ، دشمنی ہے جیسے ہی الیکشن جیتتا ہوں، اسٹیٹ کی پاور آجاتی ہے ، اصل میں ان تین چیزوں کےلئے انسان محنت کرتا ہے، سب سے بڑا خوف موت کا ہے جو انسان کو غلامی کی زندگی گزارنے پر بھی مجبور کر دیتا ہے. یہ لوگ اپنے ملک میںنفرت پھیلا رہے ہیں، سب سے بڑی پارٹی کو اداروںکے خلاف کر رہے ہیں، جنہوںنے 25مئی کو تشدد کیا یہ انہی کو لےکر آئے، عوام جب قوم بن جاتی ہے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا، انہوں نے جو ظل شاہ کےساتھ کیا ان کے اندر خوف خدا نہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ دیکھیں انہوںنے اس پر تشدد کیا، کیا پوسٹ مارٹم رپورٹ کی آئی جی کو سمجھ نہیں، یہ الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیںکہیں عمران خان نہ آجائے، عدالت میں ہم نے پیشی کےلئے شیورٹی بانڈ دے رکھے ہیں، یہ کارروائی لندن پلان کا حصہ ہے، نواز شریف کو کہا ہوا ہے کہ ہم عمران خان کو جیل میں ڈالیںگے، میںلکھ کر دیتا ہوں ، مجھے غلط ثابت کر دیں سیاست چھوڑ دوں گا، 2018 میں کچھ غلطیاں ہوئیں، اس بار میںخود دیکھ کر ٹکٹ دے رہا ہوں.
راہ حق پر کھڑا رہوں گا، جھکوں گانہیں، عمران خان کا اعلان
