اسلام آباد: امپورٹڈ سرکار نے عوام سے جینے کے تمام حق چھیننے کی قسم کھا رکھی ہے، آئے روز تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ دینے کو۔ملتا ہے، حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری لر دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا، کیروسین آئل کی قیمت میں 2روپے 56پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت 272روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 293روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی مٹی کے تیل کی قیمت 190روپے 29پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، غریب طبقہ پہلے ہی دو قت کی روٹی کو ترس رہا ہے،
پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
