ارجنٹائن کے صدرخرابی صحت کی بنا پرہسپتال منتقل

argentina-president-health-issue 60

ارجنٹینا:ارجنٹائن کے صدر البرٹو فرنانڈیز کو مبینہ طور پر صحت کی خرابی کے باعث ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، فرنینڈز کو کمر کے نچلے حصے میں شدید درد کی وجہ سے معائنے کے لیے دارالحکومت بیونس آئرس کے ضلع ریکولیٹا کے نجی مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے،صدارتی دفتر کے بیان میںکہا گیا ہے کہ ضروری معائنے کے بعد عوام کو ان کی صحت کے بارے میں تازہ ترین صورتِ حال سے آگاہ کیا جائے گا،فرنانڈیز نے خرابی صحت کی وجہ سے 15نومبر 2022کو انڈونیشیا میں منعقدہ جی 20لیڈرز سمٹ کے پہلے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں