متحدہ عرب امارات کا کورونا کے غیراداشدا جرمانے پر 50فیصد رعایت دینے کا اعلان

UAE-Corona-fine 24

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات نے کورونا کے غیراداشدا جرمانے پر 50فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا،اس اقدام کا مقصد کووڈ ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اپنے واجبات کی جلد ادائیگی کے لیے حوصلہ افزائی کرنا ہے،نیشنل ایمرجنسی کرائسزاینڈ ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے اس ڈسکائونٹ اسکیم کا اعلان کیا جو 15مارچ سے دو ماہ کے لیے نافذ العمل ہوگی۔کووِڈ 19کے پھیلائو کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے سخت ضوابط پر عمل نہ کرنے ،گھر میں قرنطینہ کے قوانین پر عمل نہ کرنے اور ہسپتال میں نہ داخل ہونے پر جرمانہ 13,600ڈالر ( 50,000درہم )تک چلا گیا تھا،دیگرعام طورپرجاری کیے جانے والے جرمانوں میں ہجوم اور کچھ کھلی جگہوں پرماسک نہ پہننا،گاڑی میں مقررہ تعداد سیزیادہ لوگوں کو سوارکرنا اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل نہ کرنا شامل ہیں جن کے لیے 816ڈالر (درہم 3,000)تک جرمانہ ہے،واضح رہے کہ یواے ای حکام نے تمام کووڈ 19کی پابندیوں کو ختم کردیا ہے کیونکہ روزانہ کیسز اور شرح اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں