برطانیہ اور جرمنی کے لڑاکا طیاروں نے اسٹونیا کے قریب روسی طیارے کو روک لیا

Russian-plane-stop 58

لندن:برطانیہ اور جرمنی کے لڑاکا طیاروں نے یورپی ملک اسٹونیا کی فضائی حدود کے قریب ایک روسی طیارے کو روک لیا،یہ دونوں ممالک کی جانب سے اس طرح کا پہلا مشترکہ آپریشن تھا،2ٹائی فون طیاروں نے 14مارچ کو Il-78مڈاس طیارے کا راستہ روکا،روسی طیارہ سینٹ پیٹرز برگ اور Kaliningradکے درمیان پرواز کر رہا تھا اور اسٹونیا کے ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرنے میں ناکام رہا تھا،برطانوی اور جرمن فضائی فورسز کی جانب سے اس وقت خطے میں نیٹو کی جانب سے مشترکہ فضائی گشت کیا جا رہا ہے،اگرچہ اس طرح کسی طیارے کا راستہ روکنا غیرمعمولی نہیں مگر یہ پہلی بار ہے جب 2 ممالک نے اکٹھے مل کر اس طرح کا آپریشن کیا،اس واقعے سے یوکرین پر حملے کے باعث نیٹو اور روس کے درمیان کشیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے،دونوں ممالک کے لڑاکا طیاروں نے اس کے بعد ایک 148ائیر لائنر کو بھی روکا جو اسٹونیا کی فضائی حدود کے قریب سے گزر رہا تھا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 14مارچ کو بحیرہ اسود پر پرواز کے دوران روسی جنگی طیارہ ٹکرانے سے امریکی ڈرون مکمل طور پر تباہ ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں