سعودی عرب ، باپ کی آنکھوں کے سامنے چار بچے سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق، دلخراش وڈیو وائرل

Saudi-arabia-flood 47

جازان:سعودی عرب میں ایک دل ہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، والد کی آنکھوں کے سامنے اس کے چار بچے سیلاب میں ڈوب گئے اور وہ دیکھتا رہ گیا، والد خود بھی زخمی ہوگیا، دلخراش واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، عرب میڈیا کے مطابق جازان کے علاقے میں صبیا گورنری میں گائوں مشلحہ میں تیز بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے میں بچوں کو لے جانے والی کار پانی کے تیزبہائو کی زد میں آگئی اور ندی میں ڈوب گئی، موسلا دھار بارش میں گاڑی پانی میں بہ گئی اور اسی پانی میں ڈوب گئی، گاڑی میں سوار چار بچوں کی موت ہوگئی اور والد زخمی ہوگیا۔ ایک لڑے اور ایک لڑکی کی نعشیں نکال لی گئیں۔ دو لڑکوں کی تلاش شروع کردی گئی۔ وادی ابو حتارہ کے اس علاقے میں 15 برسوں سے بارش کے بعد سیلابی ریلہ آ رہا ہے،دوسری طرف سعودی عرب کے جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے پانی کے بہائو کے دوران وادیوں اور چٹانوں کو عبور کرنے کے خلاف خبردار کردیا۔ محکمہ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر کہا کہ وادیوں اور چٹانوں کو ان کے بہائو کے دوران عبور کرنا ایک سنگین غلطی ہے جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈاتا ہے اور ٹریفک قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ نے کہا کہ ٹریفک سے متعلق ہدایات کی خلاف ورزی پر 10ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا، نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے ارلی وارننگ سسٹم کے ذریعے عسیر، جازان، نجران، مکہ مکرمہ، الباحہ اور ریاض کے علاقوں میں موسم کی خرابی کا الرٹ جاری کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں