امریکہ نے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں نئے منصوبے متعارف کرنے کا اعلان کر دیا

energy-and-uk-people 53

اسلام آباد(مزمل حسین)پاکستان، امریکہ تحفظِ توانائی مذاکرات اختتام پذیر ہوگیا جس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔اعلامیہ کے مطابق مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر خان  نے کی،امریکی وفد کی قیادت محکمہ خارجہ کے معاون سیکرٹری برائے توانائی جیفری پائٹ نے کی، مذاکرات میں پاکستان، امریکہ توانائی کے قابل تجدید   ذرائع کی منتقلی کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔دونوں ملکوں کا توانائی کے پائیدار، محفوظ اور خوشحال  مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیاگیا۔پاکستان کا انحصار قابل تجدید توانائی پر منتقل کرنے، برقی گاڑیوں، توانائی شعبہ میں خواتین کی شمولیت پر غور کیاگیا۔امریکہ، پاکستان “سبز اتحاد” پر باہمی تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔دونوں ممالک قابل تجدید، پائیدار اور شفاف توانائی شعبوں میں شراکت پر خصوصی توجہ مرکوز کریں گے، اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے پاکستان میں توانائی کے شعبہ میں نئے منصوبے متعارف کرنے کا اعلان کیا، امریکہ صوبہ سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں 5 لاکھ ڈالر کی لاگت سے بجلی بحالی کا منصوبہ شروع کرے گا،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں برقی گاڑیوں پر تحقیق، ترقی کے لیے گرانٹ فراہم کی جائے گی، توانائی شعبہ میں خواتین کی قائدانہ کردار کو مزید تقویت دینے کے لیے امریکی انرجی سکالر شپ دی جائے گی، پاکستان کو 2030ء￿ تک توانائی 60 فیصد حْصول قابل تجدید توانائی ذرائع پر منتقلی کا ہدف میں مدد دی جائے گی، امریکہ، پاکستان تحفظِ توانائی مذاکرات کا آئندہ دور کا انعقاد اگلے برس کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں