اسلام آباد :معروف قانون دان و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شہباز شریف، مریم نواز اور ثنائاللہ نہیں چاہتے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ہوں‘افواج یا سیکیورٹی اداروں کے پاس سیاسی حل نہیں ہوتا، میرے گھر کے پاس لاہور میں شیل گررہے ہیں، ہم سیاستدان تقسیم ہوگئے ہیں، سویلین سیاستدان کے کہنے ہر دوسرے سیاستدان کے گھر پر چڑھائی ہورہی ہے‘میں کسی کی حمایت نہیں کرتا، ملک میں آئین کی کوئی پاسداری نہیں ہو رہی ‘آج عمران خان پر حملہ ہو رہا ہے کل کو نواز شریف پر چڑھائی ہوگی، اْس وقت میں ن لیگی قائد کے ساتھ کھڑا ہوں گا‘بلوچستان میں دھماکے اور ہزارہ کمیونٹی پر حملوں میں سینیٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن جوبلی تقریبات کی مناسبت سے سینیٹ میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا، وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی تجویز پر سینیٹ اجلاس کو کمیٹی آف ہول میں تبدیل کردیا گیا۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سویلین سیاستدان کے کہنے پر دوسرے سیاستدان کے گھر پر چڑھائی ہورہی ہے۔سینیٹ کے سابق اپوزیشن لیڈراعتزاز احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ سینیٹ بڑا حساس کردار ادا کررہا ہے، سینیٹ تمام اکائیوں میں توازن پیدا کرسکتا ہے، اس وقت بلوچستان میں بہت زیادہ محرومیاں ہیں، بلوچستان میں دھماکے اور ہزارہ کمیونٹی پر حملوں میں سینیٹ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ افواج یا سیکیورٹی اداروں کے پاس سیاسی حل نہیں ہوتا، میرے گھر کے پاس لاہور میں شیل گررہے ہیں، ہم سیاستدان تقسیم ہوگئے ہیں، سویلین سیاستدان کے کہنے ہر دوسرے سیاستدان کے گھر پر چڑھائی ہورہی ہے، یہ آج آپ کے پیچھے کھڑے ہیں کل یہ کسی اور پیچھے ہوں گے، یہ سب ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ میں کسی کی حمایت نہیں کرتا، ملک میں آئین کی کوئی پاسداری نہیں ہو رہی، ا?ج عمران خان پر حملہ ہو رہا ہے کل کو نواز شریف پر چڑھائی ہوگی، اْس وقت میں ن لیگی قائد کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف، مریم نواز اور ثناء اللہ نہیں چاہتے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ہوں۔
شہباز شریف، مریم نواز اور ثناء اللہ نہیں چاہتے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن ہوں‘اعتزاز احسن
