منیشا فلم کی شوٹنگ کے دوران ناراض ہوگئی تھیں:عامر خان کا انکشاف

Amir-Khan-and-manisha 28

ممبئی:بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ایک بار فلم ’اکیلے ہم اکیلے تم‘ میں اپنے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ منیشا فلم کی شوٹنگ کے دوران ناراض ہوگئی تھیں۔ عامر خان نے یہ واقعہ ماضی کی معروف اداکارہ سیمی گریوال کے شو میں بطور مہمان گفتگو کے دوران بتائی۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی بتایا کہ کس طرح مختلف شوٹس ساتھی اداکارہ کے ساتھ کس انداز میں فلمائے۔ جب سیمی نے گفتگو کے دوران عامر خان سے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران منیشا کے ساتھ ان کا رویہ درست نہیں بلکہ غیردوستانہ تھا۔ سیمی کے اس سوال پر کہ ان کا خواتین اداکارائوں کے ساتھ بطور جنس مخالف معاملہ کس طرح کا ہوتا ہے اس پر عامر خان نے کہا کہ جب میں کسی اداکارہ کے ساتھ کام کرتا ہوں تو میں اسے یہ ظاہر کرتا ہوں کہ میں اس سے پیار کرتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھروں۔ جب میں اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوں تو بھی یہی ظاہر کرتا ہوں لیکن جیسے ہی شوٹ ختم ہوتا ہے تو پھر میں اس سے باہر آجاتا ہوں۔ سیمی گریوال کے مطابق ایک مرتبہ منیشا نے انہیں فلم اکیلے ہم اکیلے تم میں کام کے دوران عامر خان کے رویے کی شکایت کی تھی۔ اس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ اسکرپٹ کی ضرورت تھی۔ اس کے علاوہ کچھ اور نہیں تھا۔ تاہم جب فلم میں کام شروع کیا تو ان سے کچھ فاصلہ برقرار رکھا۔واضح رہے اکیلے ہم اکیلے تم منصور خان کی ہدایتکاری میں 1995 کی ایک رومانی فلم تھی جس میں عامر خان اور منیشا کوئرالہ کے ساتھ ماسٹر عادل نے کام کیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں