کو چیئرمین بول ٹی وی شعیب شیخ رہا

BOl-TV-Co-Chairman 239

اسلام آباد: بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب شیخ جنہیں کچھ روز قبل ایف آئی اے کی جانب سے حراست میں لیا تھا ، اسپیشل جج سینٹرل نے ان کی ضمانت منظور کر لی گئی ، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے کو چیئرمین بول نیوز شعیب احمد شیخ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا۔اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے مختصر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا تھا۔عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شعیب احمد شیخ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیا تھا۔کو چیئرمین بول نیوز شعیب احمد شیخ کی میڈیکل کی درخواست منظور ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں پمز اسپتال لے جایا گیا تھا، ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیاکہ دستاویزات مکمل ہیں، ہماری طرف سے آپ رہا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں