چین نے آسٹریلیا ، برطانیہ اور امریکہ کو جوہری آبدوز معاہدے پر خبردار کردیا

america-and-china 51

بیجنگ: چین نے آسٹریلیا ، برطانیہ اور امریکہ کو جوہری آبدوز معاہدے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ خطرے کی گھنٹی اور جوہری جنگ کا خطرہ ثابت ہوگا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینن نے کہا کہ آبدوز کی فروخت شدید جوہری خطرات کو پیدا کر رہی ہے اور جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے معاہدے کے مقاصد کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کا حالیہ مشترکہ بیان یہ ظاہر کرتا ہے کہ تینوں ممالک اپنے اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات کی خاطر بین الاقوامی برادریوں کے تحفظات کو نظر انداز کرتے ہوئے ’گمراہی اور خطرے‘ کی راہ پر مزید نیچے جارہا ہے۔گزشتہ روز آسٹریلیا نے اعلان کیا تھا کہ وہ پانچ امریکی جوہری طاقت سے لیس آبدوز خریدے گا جس کے بعد ابھرتے ہوئے چین کے سامنے ایشیا پیسیفک میں مغربی قوتوں کو مضبوط کرنے کے پرجوش منصوبے کے تحت امریکی اور برطانوی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک نیا ماڈل بنائے گا۔ترجمان وزارت خارجہ نے تینوں مغربی طاقتوں پر ہتھیاروں کی دوڑ کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ڈیل سرد جنگ کی ذہنیت کا معاملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں