’ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کا گنڈاسا ایک کروڑ 40 لاکھ میں نیلام

maula-jutt-pakistani-movie 21

لاہور :سپر ہٹ فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا ہے جو پاکستانی روپوں میں ایک کروڑ 40 لاکھ بنتے ہیں۔کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کے سپر سٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا فواد خان کے ہاتھوں 50 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اوورسیز پاکستانی نے خریدا ہے۔ذرائع کے مطابق اس گنڈاسے کو کسی مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے گا اور اسے فلم انڈسٹری کی یادگار کے طور پر نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں