چین، ویزوں کا اجرا ایک بار پھر شروع کرنے کا اعلان

China-visa 59

بیجنگ :چین نے بدھ سے تمام اقسام کے ویزوں کا اجرا دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ویزوں کے اجرا کا فیصلہ سرحد پار سفر کو آسان بنانے کے لیے کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 28 مارچ سے قبل جاری کئے گئے اہل ویزے رکھنے والیغیر ملکی چین آسکیں گے جبکہ جزیرے ہینان میں داخلے، شنگھائی بندرگاہ سے گزرنے والے کروز جہازوں کے لیے ویزا فری پالیسیاں نافذ رہیں گی۔ چین میں گروپ ٹورز کی فہرست میں مزید 40 ممالک شامل کرلئے گئے،جس کے بعد کل ممالک کی تعداد 60 ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں