افغانستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، منشیات کے عادی 25 افراد گرفتار

UN Report about afghan talban 29

کابل :افغا نستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے منشیات کے عادی 25 افراد کو گرفتار کر کے بحالی مرکز بھیج دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صوبائی پولیس کے ترجمان محمد آصف وزیری نے بتایا کہ انسداد منشیات پولیس صوبے میں منشیات کے مراکز پر چھاپے مارنے، عادی افراد کو بحالی کے مراکز میں لے جانے اور صحت یاب ہونے کے بعد انہیں معاشرے میں دوبارہ شامل کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔صوبائی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے چند روز قبل مشرقی صوبہ ننگرہار میں مجموعی طور پر 2,100 منشیات کے عادی افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے خاندانوں میں شامل ہوئے۔افغان نگراں حکومت نے غیر قانونی منشیات اور اس کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں