شریف فیملی نے توشہ خانہ کو ذاتی خزانہ بنائے رکھا: چودھری پرویز الہی

ch-pervaiz-elahi 51

لاہور:سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہی نے کہا کہ کامیاب ریلی کے بعد مسلم لیگ (ن)کے پائوں اکھڑ چکے ہیں، ریلی میں کارکنوں کا جوش و جذبہ اور تاریخی استقبال قابل دید تھا، مسلم لیگ (ن) کی ہر کارستانی الٹی پڑھ رہی ہے توشہ خانہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے، لاہور ہائی کورٹ نے 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کا وہ ریکارڈ کھل گیا تو ان کو سمجھ آ جائے گی، ان کے چاروں طبق روشن ہو جائیں گے، شریف فیملی نے 90 سے 2001 تک توشہ خانہ کو ذاتی خزانہ بنائے رکھا، نواز شریف کے اور بھی راز کھل سکتے ہیں کہ انہوں نے کیا کیا لیا اور کس کس کو دیا، انشا اللہ مینار پاکستان میں اتوار کا جلسہ ملک کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہو گا، مسلم لیگ(ن) کے تابوت میں یہ جلسہ آخری کیل ثابت ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں