ہم باہمی مشاورت سے راستہ نکالنے کیلئے تیار ہیں،شاہ محمود قریشی

PTI-Shah-mehmood-qureshi-talk 48

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے ہم باہمی مشاورت سے راستہ نکالنے کیلئے تیار ہیں، تحریک انصاف کوئی خون خرابہ نہیں چاہتی،پولیس سے گزارش ہے لات مت بگاڑیں، ہوسکتا ہے عمران خان خود گرفتاری دے دیں۔ لاہور میں زمان پارک کے باہر دیگر رہنمائوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ ڈی آئی جی آپریشنز کارروائی کرنے آئے ہیں۔ ڈی آئی جی کہہ رہے ہیں وارنٹ لے کر آئے ہیں۔ڈی آئی جی مجھے وارنٹ گرفتاری دکھائیں۔میں وارنٹ پڑھوں گا ، چئیرمین اور وکلاء￿ سے بات کروں گا۔لاٹھی چارج، آنسو گیس اور واٹر کیننن کا استعمال بند کیا جائے۔ظل شاہ کی لاش گر چکی اور لاشیں مت گرائیں۔تحریک انصاف کوئی خون خرابہ نہیں چاہتی۔ہم نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے نہ لیں گے۔قانون پر عمل کرنے کیلئے ہم درمیانی راستہ نکالتے ہیں،پولیس کو کہا ہے کہ جو بات کرنی ہے مجھ سے کریں۔کیا یہ لوگ ملک میں افرا تفری پھیلانا چاہتے ہیں؟ہم باہمی مشاورت سے ایک راستہ نکالنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم خون خرابا نہیں چاہتے ، ہم بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں ، شاہ محمود قریشی نے کہا یہ لاشیں گرانے کا پروگرام لے کر آئے ہیں، ہم سے بات کریں، ہو سکتا ہے خون خرابے سے بچنے کے لیے عمران خان از خود گرفتاری کے لیے تیار ہو جائیں عمران خان کو ضمانت ملی ہوئی ہے۔ کیا قیامت ٹوٹ پڑی ہے کہ آج ہی گرفتار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کیا یہ ہماری کل کی ریلی کا رد عمل ہے ،کیا یہ انتخابات ملتوی کروانا چاہتے ہیں ،کیا نگران حکومت کا یہ مینڈیٹ ہے؟۔ان کا کہنا تھاکہ ہم کھلے ذہن سے انہیں سننا چاہتے ہیں، کوئی نہ کوئی راستہ نکالنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ ہم نہ تو جانی اور نہ ہی املاک کا نقصان چاہتے ہیں، پولیس نے چھاپہ مارا ہے، انہوں نے جو حرکت کی ہے، یہ دراصل نقصان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، ان کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکلتی جارہی ہے، یہ لوگ نقصان کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں