لاہور: چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی ممکنہ گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے گرفتار کریں یا ماردیں آپ نے ثابت کرنا ہے کہ یہ قوم غلامی قبول نہیں کرے گی، میرے پاکستانیوں پولیس مجھے پکڑنے کےلئے باہر آگئی ہے، ان کا یہ خیال ہے کہ عمران خان جیل میں چلا جائےگا تو قوم سو جائے گی،ا ٓپ نے ان کو غلط کرنا ہے ، آپ نے ثابت کرنا ہے کہ یہ زندہ قوم ہے، یہ قوم محمدﷺ کی امت ہے ، یہ لاالہ اللہ کے نعرے پر بننے والی قوم ہے، آپ نے اپنے حقوق کےلئے ، حقیقی آزادی اور جدوجہد کےلئے نکلنا ہے باہر، عمران خان کو اللہ پاک نے سب کچھ دیا ہے، میں نے اپنی ساری زندگی جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا، لیکن اگر مجھے کچھ ہوتا ہے مجھے جیل میں ڈالتے ہیں یا مار دیتے ہیں تو آپ نے یہ ثابت کرنا ہے کہ عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی اور بدترین غلامی قبول نہیں کرے گی۔
عمران خان کا ممکنہ گرفتاری سے قبل ویڈیو پیغام، اہم اعلان
