اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ، توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر عمران خان کی لیگل ٹیم نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ کیا ہے، توشہ خانہ کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس ، عمران خان کا وارنٹ گرفتاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی وکیل انتظار حسین پنجوتھہ پٹیشن تیار کرکے ہائیکورٹ پہنچ گئے درخواست میں وارنٹ منسوخ کرنے کی استدعا کی جائے گی، سابق اسپیکر اسد قیصر بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
عمران خان کی لیگل ٹیم ہائیکورٹ پہنچ گئی، ریلیف ملنے کا امکان
