زمان پارک میدان جنگ، پولیس کا کارکنان پر تشدد

zaman-park-police 359

لاہور: زمان پارک لاہور میدان جنگ بن گیا، اسلام آباد اور پنجاب چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کےلئے زمان پارک پہنچی تو کارکنان کی بڑی تعداد بھی موقع پر پہنچ گئی، کارکنان اپنے قائد کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہو گئے، توشہ خانہ کیس میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور میں زمان پارک پہنچ گئی جہاں مزاحمت پر پولیس نے کارکنان پر لاٹھی چارج کردیا، واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ کارکنوں ںے پتھراؤ کیا، تصادم سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے ہمراہ لاہور پولیس کی بھاری نفری بھی عمران خان کے گھر کے باہر ہے، پولیس نے زمان پارک جانے والے تمام راستے بند کردیے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد شہزاد ندیم بخاری بکتر بند گاڑی اور پولیس ٹیم کے ہمراہ آئے ہیں۔پولیس کی زمان پارک کی جانب پیش قدمی جاری ہے، پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری ڈھال اور دیگر آلات کے ساتھ کارکنوں کو مسلسل دھکیلتے ہوئے آگے کی جانب رواں دواں ہے۔ پولیس نے کارکنوں کے بیس کیمپ اکھاڑ دیے۔پہلے سے موجود وہاں کارکنوں نے گرفتاری کے خلاف مزاحمت کی تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا۔ پولیس نے واٹر کینن گاڑیاں بھی طلب کیں جن سے کارکنوں پر پانی پھینکا گیا جب کہ مزاحمت کرتے ہوئے کارکنوں ںے پولیس پر پتھراؤ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں