اسلام آباد :پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدہ ہے کہ ہونے کا نام نہیں لے رہا، آئی ایم ایف معاہدے کے نام پر پاکستانی عوام پر مہنگائی کا بم تو گرا دیاگیا تاہم آئی ایم ایف پھر بھی ماننے کےلئے تیار نہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے آئے روز نئی شرائط نے حکومت کو پریشان کر دیا، حکومت اور اتحادی آئی ایم ایف کی جانب سے مناسب ریسپانس نہ آنے کی وجہ سے متحرک ہوئے اور امریکہ سے براہ راست رابطہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے ادائیگیوں سے متعلق مختلف گارنٹی مانگی جارہی ہیں، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ تاخیر پرپاکستان نے آئی ایم ایف پیکج کیلئے براہ راست امریکہ سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ذرائع نے بتایا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی حکام سے آئی ایم ایف سے معاہدہ پر بات کی،وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکی سفیر سے آئی ایم ایف سے معاہدہ پر بات کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے بات چیت کے بعد رواں ہفتے کے دوران معاہدے کا امکان ہے، وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ منگل کوآئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات ہوں گے،آئی ایم ایف تمام شرائط منوا کر سٹاف لیول معاہدے میں بلا وجہ تاخیر کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف کا انکار، پاکستان پریشان، امریکا سے رابطے کا فیصلہ
