لاہور:مریم نواز کے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تقریر کو بے معنی، تضادات سے بھرپور اور معقولیت سے یکسر مسترد کر دیا، تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ گفتگو قوم کے نوجوانوں کے ساتھ زیادتی ہے، شدید مذمت کرتے ہیں،کیلبری کوئین بنیادی طور پر 2 غلط فہمیوں کی شکار ہے،کیلبری کوئین سمجھتی ہے کہ قوم کا حافظہ کمزور، پاکستان نوّے کی دہائی میں زندہ ہے،براہِ راست سرکاری وسائل یا لوٹ مار کے پیسے سے میڈیا سیلز تو بنائے جاسکتے ہیں نواز شریف کی اصلیت نہیں چھپائی جاسکتی،توشہ خانہ کی نامکمل تفصیلات نے ان باجی اور باؤ جی کے گھٹیا پن کو قوم پر مزید عیاں کیا ہے،انناس والی باجی کے حریص والد بی ایم ڈبلیو، سارا ٹبر ملکر گھڑیوں پر ہاتھ صاف کرتا رہا،نوازشریف کے بےغیرت صاحبزادے جو عدالتوں کیلئے برطانوی شہری ہیں، وہ بھی توشہ خانہ پر ہاتھ صاف کرتے رہے،توشہ خانہ لوٹنے میں اطلاعات والی کنیز اور دیگر درباری بھی پیش پیش رہے،اعلیٰ عدالتی کمیشن بٹھا کر تلاشی لی جائے، جاتی امراء کے قزاقوں سے چوری کا لمبا مال برآمد ہو گا،دم دبا کے بھاگا ہوا بےحمیت شخص بدزبان دختر کے ذریعے قوم کو گمراہ کرنے کے خواب دیکھتا ہے،نوجوانوں میں پایا جانے والا غیر معمولی شعور چوروں کیخلاف مزاحمت کی نوید ہے،سرپرستوں کی انگلیوں پر ناچنے والی کٹھ پتلیوں کا حساب کتاب عوام اپنے ذمے لے چکے،لاہور کی سڑکوں پر رواں دواں عوام کا سیلِ رواں کیلبری کوئین اور ٹبر کیلئے انجام کا پیغام ہے،پھر کہتے ہیں، بیٹی سے خرافات پھیلانے کی بجائے بھگوڑا واپس آئے اور میدان میں مقابلہ کرے۔
مریم نواز کی تقریر ، پی ٹی آئی کا ردعمل
