الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کر دئیے

by-election-2022 160

اسلام آباد: عدالتی فیصلوں‌کا انتظار، الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا، بلوچستان اور اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 37 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیے۔الیکشن کمیشن نے مختلف صوبوں میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات ملتوی کر دئیے، الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ پاکستان کی مختلف عدالتوں میں چلنے والے کیسز کی روشنی میں کیا، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کے 24 حلقوں اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح بلوچستان کی قومی اسمبلی کی ایک نشست اور سندھ کے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کی روشنی میں ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے.واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات 16 اور 19 مارچ کو کرانے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں