دفعہ 144کانفاذ، پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب

Election Commission reschedule by election 31

لاہور : صوبائی داارالحکومت لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ اور الیکشن ریلیوں پر پابندی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ڈاکٹر بابر اعوان اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواستوں پر چیف الیکشن کمشنر نے پیر کو ساڑھے 10 بجے کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ نگران حکومت نے لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نا فذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ریلی یا جلوس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھ دیا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں