پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی عدم فراہمی کا معاملہ،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار،معاملہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کے سامنے اُٹھا دیا،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کو خط تحریر کر دیا گیا،سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ تحریک انصاف کے امیدواران نے پنجاب میں انتخابات کے پیش نظر کاغذات نامزدگی کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افسران سے رابطہ کیا،ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی فراہم کرنے سے کھلا انکار کر دیا گیا،ریٹرننگ افسران کا یہ اقدام صاف و شفاف انتخابات کروانے کے حوالے سے انحراف اور کھلے عام خلاف ورزی ہے،تحریک انصاف امیدواران کا استحقاق ہے کہ انکو کاغذات نامزدگی فراہم کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر معاملے کا نوٹس لے کر ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کی فراہمی کی ہدایت کریں،اگر کاغذات نامزدگی فراہمی میں دیر کی گئی تو یہ قبل از وقت انتخاب دھاندلی اور قانون کی خلاف ورزی تصور ہو گی۔
پی ٹی آئی امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی عدم فراہمی پر شدید ردعمل
