لاہور :پاکستان تحریک انصاف نے جھنگ سے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ اڑا دی، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق جھنگ سے تعلق رکھنے والے سنیئر سیاستدان شیخ وقاص اکرم بھی کپتان کے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ شیخ قاص اکرم نے حقیقی آزادی کی تحریک اور پی ٹی آئی منشور کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے شیخ وقاص اکرم کی پارٹی میں شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
ن لیگ کی ایک اور وکٹ اڑ گئی، اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل
