بڈاپسٹ :آ ئیوری کوسٹ میں 21 سالہ فٹبالر میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسٹافا سِلا کو کھیل کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا اور وہ میدان میں ہی گر گئے۔رپورٹس کے مطابق نوجوان فٹبالر کے اچانک گرنے پر دیگر کھلاڑیوں نے فوراً مدد کے لیے اشارہ کیا جس کے فوری بعد مسٹافا سِلا کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم راستے میں ہی ان کی موت ہوگئی۔ مسٹافا سِلا ڈومیسٹک لیگ کے میچ میں ڈیفینڈر کی حیثیت سے کھیل رہے تھے۔
آئیوری کوسٹ، فٹبالر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
