امپائرز سے بحث ،خوشدل کو جرما نے کا سامنا

khushdil-cricketer-psl 33

راولپنڈی :پی ایس ایل 8 کے میچ میں ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ کو امپائرز سے بحث کر نے پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ، خوشدل شاہ نے ملتان کی بیٹنگ کے دوران دو مرتبہ امپائرز کو گیند چیک کرنے کو کہا تھا ۔ تاہم قومی کرکٹر نے غلطی کا اعتراف کرکے جرمانے کو تسلیم کرلیا۔خوشدل پر ضابطہ اخلاق کی شق 2.4 کے تحت لیول ون کی کارروائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں