سعودی عرب میں فیسٹیول، دنیا بھر سے موسیقار شریک

Saudi-arabia-festivel 36

ریاض :سعودی عرب میں جاری فیسٹیول میں دنیا بھر سے موسیقار شریک ہیں جو اپنی اپنی دھنیں پیش کر رہے ہیں۔سعودی عرب میں ‘‘عود’’ فیسٹیول کا افتتاح کیا گیا جس میں گلوکار اور موسیقار شریک ہیں۔ یہ عود فیسٹیول موسیقی کا سب سے بڑا عرب فیسٹیول ہے جسے جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کی جانب سے میوزک اتھارٹی کے تعاون سے منعقد کیا گیا ہے۔فیسٹیول میں نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں دنیا بھر سے نایاب عود رکھے گئے تھے۔ یہ عود گٹار نما آلہ موسیقی ہے جس میں 13 تک اسٹرنگز لگی ہوتی ہیں۔عود فیسٹیول میں شریک موسیقار اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ بہترین موسیقار کو فیسٹیول کے اختتام پر انعام بھی دیا جائے گا۔ موسیقی کے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے موسیقار کو ڈیڑھ لاکھ ریال، دوسرے نمبر پر آنے ولے کو ایک لاکھ ریال اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 50 ہزار ریال انعام دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں