خطرات کے باوجود عمران خان کا کل انتخابی ریلی کی قیادت کرنےکا اعلان

Lahore-incident-imran-khan-speech 88

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل دوپہر 2بجے لاہور میں انتخابی ریلی کی خود قیادت کروں گا، ظلم کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے، الیکشن کمیشن بھی ظل شاہ کے قتل کا ذمہ دار ہے، الیکشن کمیشن کو ان درندوں کے خلاف کارروائی کرنی پڑے گی، الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ ، آئی جی اور سی پی او سے استعفیٰ لیں، خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا، انہوں نے مزید کہا کہ ظل شاہ کی شہادت پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جوڈیشل کمیشن بنائیں، ان درندوں سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں، سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں ملا، عام آدمی کو کیا انصاف ملے گا، ملک میں جنگل کا قانون ہے مظلوم پر ہی مقدمے ہو رہے ہیں، اس وقت عدلیہ پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں