لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ علی بلال کا بیہمانہ قتل اس سفاک عمل کے ذمہ داروں کی ذہنی کیفیت کے بارے میں بہت سے سوال کھڑے کرتا ہے۔اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علی بلال ایک پرامن اور پرجوش سیاسی ورکر تھا، اس معصوم جان کو اتنی بے دردی سے تشدد کر کے قتل کرنا صرف ایک مکمل سائیکوپاتھ کا ہی کام ہوسکتا ہے۔
علی بلال کا بیہمانہ قتل بہت سے سوال کھڑے کرتا ھے، شاہ محمود قریشی
